سعودی عرب

یمنیوں نے سعودی عرب پر کتنے میزائل داغے؟ سعودی عرب نے اعتراف کرلیا

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن پر سعودی عرب کی قیادت میں جارحیت کرنے والے فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنیوں نے اب تک جاری جنگ میں 83 میزائل سعودی عرب پر داغے ہیں۔

ترکی کے مطابق یہ 83 میزائل سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر داغے گئے ہیں ،تاہم ترکی کا دعویٰ ہے کہ یمنیوں کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں میں سے ایک میزائل بھی اپنے ہدف کو نشانہ نہیں بنایا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یمنیوں نے برکان2 نامی میزائل سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع الیمامہ محل پر داغا تھا جس کے حوالے سے سعودیوں کا دعویٰ ہے کہ اسے فضاء میں ہی مار گرا دیا گیا تھا جبکہ یمنی اس بات پر بضد ہیں کہ میزائل نے اپنے ہدف کو بہترین انداز میں نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button