حجہ کی فضاؤں میں سعودی کاریال ڈرون مار گرایا، حالیہ جارحیت میں یہ چوتھا ڈرون ہے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

18 اکتوبر, 2026 06:22

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فضائی دفاع نے اتوار کی صبح صوبہ حجہ کی فضاؤں میں جارحانہ کارروائیوں میں مصروف سعودی جارحیت کا ایک مسلح جاسوس ڈرون کاریال مار گرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم نے 24 گھنٹوں میں یمن پر 101 فضائی و میزائل حملے کیے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور مدد سے سعودی ڈرون کو مناسب ہتھیار سے نشانہ بنا کر گرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک اس قسم کا یہ چوتھا ڈرون ہے جسے مار گرایا گیا ہے، جبکہ اس قسم کے ڈرون یمنی فضاؤں میں داخل ہونے کے بعد سے اب تک مار گرایا جانے والا یہ ساتواں کاریال ڈرون ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی یمنی مسلح افواج نے سعودی سرحدی علاقے نجران کے قریب یمنی مورچوں پر جارحانہ کارروائی کرنے والا آل سعود کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا اعلان کیا تھا۔ یمنی مسلح افواج کی یہ پے در پے کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ سعودی رجیم کی فضائی برتری کا دعویٰ یمنی فضائی دفاع کے سامنے بے اثر ہوتا جا رہا ہے۔

کاریال ترکی کا تیار کردہ جاسوس اور مسلح ڈرون ہے جسے سعودی رجیم یمن کی فضاؤں میں جاسوسی اور حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی جارحیت میں شدت کے ساتھ ساتھ یمنی مسلح افواج نے دشمن کے جنگی طیاروں اور ڈرونز کے خلاف اپنی دفاعی کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔

7:09 صبح اکتوبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔