نجران میں سعودی ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ویڈیو جاری، تکنیکی خرابی کا سعودی دعویٰ جھوٹا نکلا، یمنی عسکری میڈیا

18 اکتوبر, 2026 09:21

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے عسکری میڈیا نے اتوار کے روز وہ ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں سعودی سرحدی علاقے نجران کے محاذ پر آل سعود کے ایک AH-6i جنگی ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنا کر گرائے جانے کے لمحات دکھائے گئے ہیں۔ تھرمل کیمرے سے بنائی گئی اس ویڈیو نے سعودی اتحاد کے اس دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نجران کے قریب یمنی سرحدی مورچوں پر حملہ آور سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

یمنی عسکری میڈیا نے اتوار کی صبح پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ نجران میں سعودی جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کے مناظر جلد نشر کیے جائیں گے، جس کے بعد یہ ویڈیو جاری کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کو یمن کے مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ہفتے کی شب اعلان کیا تھا کہ نجران کے قریب سرحد پر یمنی افواج کے مورچوں کی جانب جارحانہ کارروائیوں میں مصروف سعودی جنگی ہیلی کاپٹر کو مناسب ہتھیار سے مار گرایا گیا ہے۔ اس کے چند گھنٹے بعد سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نجران میں سعودی وزارت نیشنل گارڈ کے AH-6i ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس میں سوار دونوں افسروں کی ہلاکت کا اعتراف تو کیا، مگر اسے تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

یمنی عسکری ذرائع کی جاری کردہ ویڈیو کے بعد سعودی رجیم کا یہ بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے، اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی فضائی دفاع آل سعود کے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ اسی دوران یمنی فضائی دفاع نے صوبہ حجہ کی فضاؤں میں سعودی جارحیت کا ایک مسلح جاسوس کاریال ڈرون بھی مار گرایا تھا۔

10:12 صبح اکتوبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔