نجران کے قریب یمنی سرحدی مورچوں پر حملہ آور سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان
نجران
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے سعودی سرحدی علاقے نجران کے قریب آل سعود کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، جو سرحد پر یمنی افواج کے مورچوں کی جانب جارحانہ کارروائیوں میں مصروف تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم کے جنگی طیاروں نے 24 گھنٹوں میں یمن پر 53 فضائی حملے کیے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ہفتے کی شب جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور مدد سے سعودی جنگی ہیلی کاپٹر کو مناسب ہتھیار سے نشانہ بنا کر گرایا گیا۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی رجیم نے یمن کے مختلف صوبوں پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے اور نہتے یمنی شہری مسلسل سعودی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔
یمنی بیان کے چند گھنٹے بعد سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اتوار کی صبح جاری کیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ نجران کے علاقے میں سعودی وزارت نیشنل گارڈ کا ایک AH-6i جاسوس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار دونوں افسر ہلاک ہو گئے ہیں، تاہم سعودی اتحاد نے اس واقعے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
اسی رات یمنی فضائی دفاع نے صوبہ حجہ کی فضاؤں میں جارحانہ کارروائی میں مصروف سعودی جارحیت کا ایک مسلح جاسوس کاریال ڈرون بھی مار گرایا۔ یمنی مسلح افواج کے مطابق حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک اس قسم کا یہ چوتھا ڈرون ہے جسے یمنی فضائی دفاع نے نشانہ بنایا ہے۔







