پاکستان

‘ سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے بھارت کروڑوں ڈالر استعمال کررہا ہے’

شیعیت نیوز: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے کروڑوں ڈالر استعمال کررہا ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے بلوچستان میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرتے کہا کہ مضبوط معیشت مضبوط پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام ایگزیکٹو پاسپورٹ جیسی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی میں باقی رہ جانے والے کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال بعد بلوچستان سے اغوا برائے تاوان کی آوازیں نہیں سنی اور اب گوادر سے کراچی اور دیگر شاہراہوں پر لوگ بلا خوف سفر کرتے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ بھارت اور دیگر ممالک سے معیشت کے شعبے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button