سعودی عرب نے شطرنچ کے 7 اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے

26 دسمبر, 2017 09:00

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے رواں سال ملک میں معنقد ہونے والی شطرنچ کے عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سات اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 26 تا 30 دسمبر کو شطرنچ کا عالمی ٹورنامنٹ منعقد ہوگا اور اس میں اب اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت ہونے جارہی ہے نیز اس ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں پر حجاب پہننے کی پابندی بھی ہٹا دی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کی وجہ سے متعدد عالمی کھلاڑی ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

7:21 صبح مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔