عدن کے معسکر بدر میں سعودی افواج کا کمانڈ ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو نشانہ بنایا گیا، یمنی فوجی ذرائع

17 اکتوبر, 2026 12:11

شیعیت نیوز : یمنی فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے جمعہ کی رات جنوبی صوبہ عدن کے معسکر بدر میں قائم سعودی افواج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر اور کیمپ کے اندر موجود اسلحہ کے گوداموں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ کیمپ عدن ایئرپورٹ سے متصل ہے اور سعودی افواج اسے جنوبی یمن میں اپنی کارروائیوں کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر مسلط جنگ آل سعود کے گلے پڑ گئی، سعودی عرب معاشی تباہی کے دہانے پر

میدانی ذرائع کے مطابق کارروائی میں کیمپ کے تین اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا، پہلی ضرب فضائیہ کی اس عمارت پر لگی جہاں سعودی افواج کے فضائی دفاعی نظام نصب ہیں، دوسری ضرب ان مرکزی اسلحہ گوداموں پر لگی جہاں سے محاذوں کو روزانہ گولہ بارود فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ تیسرا ہدف کیمپ میں موجود سعودی افسران اور تربیت کاروں کی رہائش گاہ تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد کیمپ کے اندر سے یکے بعد دیگرے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور نشانہ بنائے گئے مقامات سے گہرے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

یہ کارروائی ایک روز قبل عدن کے قصر المعاشیق اور معسکر البریقہ میں سعودی افواج سے منسلک مراکز پر کیے گئے حملوں کے بعد عمل میں آئی، جن کے بارے میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سعودی افسران سمیت بڑی تعداد میں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ معسکر بدر پر حملے میں جانی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

سعودی حمایت یافتہ ذرائع ابلاغ نے حسب معمول ان حملوں کو شہری اہداف پر حملہ قرار دینے کی کوشش کی، تاہم صنعاء کا مؤقف ہے کہ یمنی مسلح افواج کی جوابی کارروائیاں صرف ان فوجی مراکز، کمانڈ ہیڈکوارٹرز اور اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنا رہی ہیں جہاں سے یمنی عوام کے خلاف جنگ چلائی جا رہی ہے، جبکہ آل سعود صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے شہری علاقوں پر 101 فضائی و میزائل حملے کر چکا ہے۔

1:04 شام اکتوبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔