مقبوضہ فلسطین

استقامتی ہتھیار حماس کی ریڈلائن ہے، القسام بریگیڈ

حماس کے فوجی بازوعزالدین قسام بریگیڈ نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ تحریک حماس اپنے مقدس مشن اور اپنی طاقت کے زیرسایہ اپنے ہتھیاروں کی حفاظت کرے گی جو مسئلہ فلسطین، فلسطینی عوام اور ان کی عزت و شرف کے ضامن ہیں۔
حماس کے فوجی بازو نے کہا کہ فلسطین، بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے لئے کوششوں کو یکجا کرنا ہی فلسطین کی آزادی کا واحد طریقہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے عزالدین قسام بریگیڈ استقامتی سرگرمیوں کو یکجا کرنے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھے گا۔
حماس کے فوجی بازو کے بیان میں امریکا اسرائیل اور ان کے علاقائی پٹھوؤں کے ذریعے تل ابیب انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانے کی تیزی کے ساتھ انجام دی جانے والی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے اعلان کے بعد فلسطینی علاقوں میں صیہونی فوجیوں اورفلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button