یمنی فورسز کا سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں پر میزائلی حملہ

23 دسمبر, 2017 08:59

یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے اتحادی کرائے کے فوجیوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز نے جمعرات کی رات بھی ایک میزائل مشرقی صنعا کے علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر داغا تھا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور وہ امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت کے باوجود بھی اس جنگ کو گذشتہ تین سال سے جیت نہیں سکا ہے سعودی عرب کو یمنی فورسز اور قبائل کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

 

2:48 صبح مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔