یمن

سعودی اتحادی افواج کے مرکز پریمنی فوج کابیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے شمالی مشرقی صنعا میں سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ صنعا کے علاقے نہم میں سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر زلزال 3 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ٹھیک نشانے پرلگا ہے اور اتحادی افواج کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز سعودی اتحادی افواج کے خلاف منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اب تک دسیوں میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے کئی فوجی مراکز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے حسب معمول یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ یمنیوں کا کہنا ہے کہ سعودی جنگی جہازوں نے صوبہ حجہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں پر بار بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی لڑاکا طیارے روزانہ کے بنیاد پر نہتے یمنی شہریوں پر بمباری کررہے ہیں، سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی اسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button