پاکستان

سعودی اور ایران کو نہیں لڑنے دینگے ، ارُمی چیف کا سینٹ اراکین کو یقین دھانی

 شیعیت نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی بریفنگ میں اتفاق ہوا کہ ہم سب مل کر آگے چلیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کی بریفنگ پر میڈیا کو مختصر طور پر بتایا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ بریفنگ ہوئی اور تین گھنٹے سوال و جواب کا سیشن ہوا جب کہ اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ڈی جی ایم او نے سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ یہ ایک بہت زبردست سیشن تھا جس میں سیکیورٹی سے متعلق جیو اسٹریٹیجی کے معاملات پر بات چیت ہوئی، بریفنگ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، نیشنل سیکیورٹی کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران بہت اچھے انداز میں سوال و جواب کا سیشن ہوا، سینیٹرز نے آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا، سینیٹرز نے افواج پاکستان کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ترجمان کے مطابق سیشن میں تمام سوالات میرٹ پر کیے گئے اور آرمی چیف نے ان کے تفصیلی جوابات دیے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام ارکان سوال نہیں کرسکے تاہم کچھ ارکان کے سوالات تھے جن پر آرمی چیف نے جواب دے کر ان کے تحفظات دور کر دیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ ممبران سیکیورٹی صورت حال پر زیادہ باخبر تھے جب کہ سیکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کو لاحق تمام خطرات کا مل کر مقابلہ کریں گے، اجلاس میں اتفاق ہوا کہ اتفاق ہوا کہ ہم سب مل کر آگے چلیں گے جب کہ کہا گیا کہ کہا پاکستان محفوظ ملک ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے طویل انتظار کے لیے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تفصیلی پریس کانفرنس آئندہ تین سے چار روز کے دوران کریں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button