پاکستان

علامہ راجہ ناصر سمیت شیعہ علماء و ذاکرین کا چرچ حملے کی شد ید مذمت

شیعیت نیوز:  ملّتِ جعفریہ کے سرکردہ رہنمائوں نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے اور عیسائی برادری کے اراکین کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر شدید غم و غصّہ کا اظہار کیا اور قاتلوں کی گرفتاری اور عبادت گاہوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا یہ بات خطیب جامع مسجد نور ایمان مولانا مرزا یوسف حسین ،فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں مولانا حسین مسعودی ،ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے مسجد اقصیٰ محمود آباد ،مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے مسجد باب العلم ،مولانا صادق جعفری نے جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن مولانا حمید الحسینی نے مرکزی امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن نے اپنے خطاب میں کہی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ حکومت کی گرفت انتظامی معاملات پر ڈھیلی پڑتی جا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نا اہل حکمرانوں کے دفاع میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرے ۔ اسلام ایک انسانی جان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان کے مذموم مقاصد اور نقصان دہ اہداف ہوتے ہیں ۔مساجد، امام بارگاہوں، چرچ اور مختلف مذاہب و مسالک کی عبادت گاہوں کو نقصان پہچانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔وطن عزیز میں ہونے والی دہشت گردی ارض پاک کو ایک غیر محفوظ ریاست ثابت کرنے کی گھنائونی کوشش ہے تاکہ غیر یقینی صورتحال اور عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دے کر بیرونی سرمایہ کاری اور سی پیک کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ان کوششوں کا ناکام بنانے کے لئے کالعدم گروہوں کے خلاف موثر، فیصلہ کن اور بلا تاخیر کاروائی انتہائی ضروری ہے۔

شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ کو ئٹہ میں زرغون روڈ پرچرچ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں دہشت گردی کی یہ کاروائی ملک کو بحران کی طرف لے جانے کی مذموم، سنگین سازش ہے دہشت گرد و کا کوئی دین اور مذہب نہیں وہ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر نے عوام میں ایک بار پھر خوف کی فضاء پیدا کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بلوچستان اس سے پہلے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو سزا دیتی تو آج کا یہ افسوسناک واقعہ ہر گز پیش نہیں اب وقت آگیا ہے کہ آپریشن ردالفساد میں چند بچ جانے والے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ ملک بھر میں مکمل امن قائم ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button