عراق

صیہونی حکومت کے ساتھ اگلی جنگ منفرد اور وسیع ہوگی،حزب اللہ عراق

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب اسرائیل کےساتھ جنگ کے لئے مکمل طورپر آمادہ ہے۔

عراقی حزب اللہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مقاومتی پروجیکٹ پورے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا یہ عقیدہ ہےکہ علاقے کیلئے کسی بھی طرح کا خطرہ علاقائی عوام کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ جسطرح شام وعراق میں ہم نے دشمنوں کو شکست سے دوچار کرکے مقدس مقامات کا دفاع کیا ہے اسی طرح فلسطین کے قابضین کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی وعرب ممالک کے خلاف امریکی صیہونی منصوبہ پوری علاقائی عوام کیلئے خطرہ ہے اس لئے ہمیں اس خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کےساتھ اگلی جنگ منفرد اورپہلے سے کہیں وسیع ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button