پاکستان

کراچی : بیت المقدس کیخلاف سازش، ایم ڈبلیو ایم کا10 دسمبر کو امریکی قونصل خانہ پر احتجاج کا اعلان

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے 10 دسمبر کو امریکی قونصل خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قبلہ اول بیت المقدس میں صہیو نی ناجائز ریاست اسرائیل کے دارلخلافہ کی منتقلی اور اس ناجائز عمل کی امریکی حمایت کے خلاف مجلس وحد مسلمین نے امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق احتجاجی مظاہر ہ 10 دسمبر کو شام چار بجے امریکی قونصلیٹ، ایم ٹی خان روڈ پر منعقد کیا جائے گا، انہوں تمام عاشقان بیت المقدس سے اس مظاہرے میں شرکت کی استداٗ کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button