عراق

آیت اللہ سیستانی کی بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے اعلان کی مذمت

شیعت نیوز (نجف)عراق میں شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اعلان کے ذریعہ سیکڑوں ملین مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے اور اس کا یہ اعلان عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button