سعودی عرب

سعودی عرب ڈونلڈ ٹرمپ کے ارادے پر دکھ کا اظہار کردیا

شیعت نیوز ;سعودی عرب کے ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کے دار الحکومت کے تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے وہاں منتقل کرنے کے فیصلے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سعودی حکومت اس طرح کے غیر ضروری اور بلا جواز اقدام کے خطرناک نتائج سے امریکہ کو پہلے ہی آگاہ کرچکی ہے۔ سعودی عرب اس اقدام کی نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ اسے امریکی انتظامیہ کے فیصلے پر افسوس ہے۔اس فیصلے میں فلسطینی عوام کے بیت المقدس میں تاریخی حق سے جانبداری برتی گئی ہے جسے حاصل کرنے کے لئے اسے عالمی برداری کی تائید اور عالمی قراردادیں بھی حاصل ہیں۔ البتہ امریکی انتظامیہ کے اس اقدام سے بیت المقدس اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کا مسلم شدہ حق متاثر نہیں ہوتا نہ ہی اس فیصلے سے زمینی حقیقت تبدیل ہوگی تاہم اس سے امن قائم کرنے کی کوششیں سبوتاژ ہوں گی نیز اس سے قضیہ کے متعلق امریکہ کی جانب داری واضح ہوگی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ فلسطین، اسرائیل تنازعہ مزید پیچيدہ ہو جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button