یمن

سعودی اتحاد کی جارحیت کا جواب جنگ کے میدان میں پوری سختی کے ساتھ دیا جائے گا

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے ریاض کے ایئرپورٹ پر یمن کے میزائل حملے پر سعودی اتحاد کی تلملاہٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔انھوں نے قاہرہ، دبئی اور ریاض میں مختلف اجلاسوں کے ذریعے یمن کے خلاف تیار کی جانے والی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجلاس، ایسی حالت میں تشکیل پا رہے ہیں کہ یمن میں عوام کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے دسیوں ہزار جرائم کے ارتکاب کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یمنی فوج نے چار نومبر کو سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں ریاض میں ملک خالد ایئرپورٹ کو اپنے بیلسٹیک میزائیل سے نشانہ بنایا تھا جس سے سعودی عرب کی آل سعود حکومت پر لرزہ طاری ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button