سعودی عرب

داعش کی شکست کے صدمہ نے بن سلمان کو پاگل کردیا، رہبر معظم کے خلاف ہرزہ سرائی

شیعت نیوز: سعودی عرب کا ولی عہد محمد بن سلمان اپنے اہم پروجیکٹ داعش کی عراق و شام میں بدترین شکست کہ سبب پاگل ہوگیا اور رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ” نازی ہٹلر ” قرار دے دیا۔ ملعون بن سلمان جس نے سعودی بادشاہت پہ قبضے کی خاطر اپنے ہی بھائیوں ، چچا زاد بھائیوں اور دیگر اہلِ خانہ کو گرفتار کرلیاہے۔ اسوقت ہوس اقتدار و طاقت کے حصول میں شام ، عراق ، یمن اور لبنان میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوا ہے ۔اور اب داعش کی اس بدترین ناکامی کا ذمہ دار وہ مملکت اسلامی ایران اور بالخصوص فرزند زہرا (س) رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ائ کو قرار دیتا ہے۔ داعش کی عراق و شام میں بدترین شکست و خاتمے نے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کہ عالم اسلام کہ خلاف منصوبوں کو بدترین ناکامی سے دوچار کردیا ہے ۔ یہی سبب ہے کہ یمن ، شام اور عراق کہ ۱۰ لاکھ مسلمانون کہ قاتل محمد بن سلمان نے اپنی شکست کا ذمہ دار ایت اللہ سید علی خامنہ ای کو قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ وہ انکو ( آیت اللہ خامنہ ائ ) کو مشرق وسطیٰ میں اپنے تسلط کو قائم کرنے نہیں دے گا۔ البتہ دوسری جانب محمد بن سلمان کہ اسلام دشمن یہود و نصاری سے تعلقات بڑھاتے ہوئے اب اعلانیہ اسرائیل سے اتحاد کرچکاہے تو کبھی امریکہ کیساتھ ملکر جمہوری اسلامی ایران ، حزب اللہ ، حشد الشعبی ، حماس اور انصار اللہ کے خلاف ” وھابی سعودی فوجی اتحاد ” بناتا ہے ۔لیکن پروردگار کا وعدہ ہے کہ ان امریکہ ، اسرائیل و سعودی شیطانوں کو امت مسلمہ کہ ہاتھوں ذلیل ھونا ہے ۔رہبر معظم نے شیخ باقر النمر کی شہادت پر اپنے ایک خطاب میں نسل یہود آل سعود کو ” شجرہ ملعونہ ” قرار دیا تھا اور انکے عبرتناک انجام کی پیش گوئی کی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button