سعودی عرب

سعودی وہابی فوجی اتحاد کے وزراء دفاع کا پہلا اجلاس ۲۶ نومبر کو ریاض میں ہوگا۔

شیعت نیوز: سعودی وہابی فوجی اتحاد کہ رکن ممالک کہ وزراء دفاع کا پہلا اجلاس ۲۶ نومبر کو سعودی دارلحکومت ریاض میں ہوگا۔ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے بنائےگئے سعودی وہابی اتحاد کا افتتاح سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کرے گا، جو اقتدار کہ حصول کی خاطر اپنے ہی خاندان کے درجنوں شہزادوں اور اہم شخصیات کو گرفتار کرچکا ہے بلکہ دو شہزادے اب تک قتل بھی ہوچکے ہیں ۔ سعودی وہابی فوجی اتحاد جس کی سربراہی پاکستان آرمی کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کررہےہیں جو اپنے قیام سے لیکر اب تک امریکہ و اسرائیل کہ مفادات کو تقویت پہنچانے میں مصروف ہے ۔ سعودی وہابی فوجی اتحاد نے مسئلہ کشمیر کہ حل اور بھارتی جارحیت کی مذمت میں اب تلک کوئی اقدام تو کجا کوئی بیان دینا بھی گوارا نہیں کیا، جبکہ برما کہ مظلوم مسلمانوں کی بدھسٹ برمی حکومت کےہاتھوںنسل کشی اور آبروریزی پہ بھی ایک بیانیہ بھی جاری کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔ سعودی اتحاد کے قیام اور سعودیوں کہ اسرائیل سے بڑھتے تعلقات نے مظلوم فلسطینیوں پہ مظالم اور مصیبتوں کو بڑھا دیاہے الغرض یہ وہابی سعودی شیطانی اتحاد کا مقصد امت مسلمہ کو تقسیم اور اختلاف کا شکار کرکے اسرائیل و امریکہ کہ ایجنڈے کی تقویت ہے۔ سعودیوں کی نہتے یمینی مسلمانوں پہ حملے اور محاصرے کہ سبب اسوقت اقوام متحدہ کہ مطابق ۵۰ ہزار مسلمان بچے شہید ہو چکے ہیں جبکہ غذائی قلت اور بیماریوں کہ سبب ۴۰ لاکھ یمینی مسلمانون کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کا اس شیطانی اتحاد کہ ذریعہ اہم ایجنڈا ایران ، حزب اللہ ، حشد الشعبی ،حماس، انصار اللہ سمیت دیگر مقاومتی گرہوں کو کمزور کرنا ہے جس میں انشاءاللہ یہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button