ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاج و دھرنا

23 نومبر, 2017 11:45

شیعت نیوز:  ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ ایک ہفتہ کہ دوران ۳ شیعہ اساتذہ اور شعراء کی کالعدم تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل عام کہ خلاف مجلس وحدت مسلمین کا سرکلر روڈ ، ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میںبڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر گزشتہ ایک ہفتہ میں شہید ہونے والے تینوں شہداء کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں اور مطالبہ کررھے تھے کہ ان مظلوم شہداء کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفرکراد تک پہنچایا جائے ۔اس موقع پہ مظاہرین سے خطاب کرتے ھوئے مجلس وحدت ڈیرہ اسماعیل خان کہ ہنماء مولانا غضنفر نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور صوبائی حکومت کی ملت جعفریہ کو تحفظ میں ناکامی پہ انکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک منصوبہ کہ تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کہ واقعات شروع کیے گئےہیں تاکہ ملک و شہر کہ امن و تباہ کیا جاسکے ۔ دہشتگردی کہ پے در پے واقعات نے مثالی پولیس اور بہترین حکومت کہ تحریک انصاف کہ دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیعان علیؑ کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو یکم دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی حکومت کے خلاف دھرنا ہوگا ۔ اس موقع پہ مقررین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تاکہ دہشتگردوں کہ نیٹ ورک کو توڑا جاسکے اور انکے سیاسی سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جاسکے۔

8:11 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top