امریکی دباو میں آئے بغیر تحریک آزادی فلسطین کی حمایت جاری رہے گی۔ حماس

22 نومبر, 2017 09:55

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکی شرط سے متعلق اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پی ایل او کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ثالثی کا منصفانہ کردار ادا نہیں کر سکتا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، صہیونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے اور وہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کئے جانے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اور اس کا یہ اقدام فلسطینیوں پر حملے جاری رکھنے کے سلسلے میں اسرائیل کو ہری جھنڈی دکھانے کے مترادف ہے۔

5:15 صبح جولائی 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔