دنیا

ٹرمپ کے مواخذے پر امریکی شخصیات کی تاکید

امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کار اسٹیون کوہن، امریکی کانگریس میں ریاست ایلی نوئے کے ڈیموکریٹ رکن لوئیس گیوٹائیریز، امریکی گلوکار ایل گرین، امریکی کانگریس میں اوہایو کے ڈیموکریٹ رکن مرکیا فاج اور امریکی کانگریس میں نیویارک کے ڈیموکریٹ رکن اڈریانو اسپائلیٹ نےاعلان کیا ہے کہ امریکی کانگریس کو چاہئے کہ امریکہ کے تحفظ کی خاطر صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرے۔اس ویب سائٹ کے مطابق ایسے ناقابل انکار حقائق موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، امریکہ کے بنیادی نظم اور جمہوریت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔امریکہ کے اس اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کے مواخذے میں تاخیر بلا جواز ہو گی اور امریکی کانگریس کو مواخذے کا اختیار حاصل ہونا چاہئے اور امریکی صدر کو جرائم کے ارتکاب اور خلاف ورزیاں کرنے کے سبب مواخذے کے قانون کے ذریعے برطرف کر دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button