مشرق وسطی

سعد الحریری، آل سعود کے خودکش بمبار ہیں،مصری مفکر

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سرزمین مصر کے شیعہ مفکر نے لبنان کے مستعفی وزیر آعظم سعد الحریری کو لبنان اور علاقہ کے لئے آل سعود کا خودکش بمبارقراردیاہے ۔

سرزمین مصر کے شیعہ مفکر احمد راسم النفیس نے لبنان کے وزیر آعظم سعد الحریری کے استعفی پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سعد الحریری، اس سعودی حکومت کی اولاد ہیں جو اپنے جوانوں کے ساتھ غلاموں جیسا برتاو کرتی ہے اور درحال حاضر حکومت عبدالعزیز آل سعود کے جوان پوتے کے حوالے کردی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سعودیہ ایک ایسا ملک ہے جس نے ہزاروں خودکش افراد کو ہزاروں شیعہ مسلمانوں اور دیگر مذاھب کے پیروکاروں کے قتل عام کے لئے ارسال کیا ہے تاکہ لوگوں کے خون سے حکومت آل سعود کی بنیادوں کو مستحکم کرسکے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی کہ یہ بات مکمل طور سے واضح ہے کہ آل سعود سعد الحریری جیسے جوان کو ایک غلام کی مانند دیکھتی ہے ایک شریک و ساجھے دار یا شہری و ہم وطن کی نگاہ سے نہیں ، مختلف میدانوں میں تھکے آل سعود نے حریری کو ریاض بلاکر انہیں وزارت عظمٰی کے منصب سے استعفا لکھنے پر مجبور کیا ہے ۔

سرزمین مصر کےمعروف مفکر نے کہا ہےکہ تعجب خیز یہ ہے کہ حریری نے اس پیغام میں جسے ان کے لئے لکھا گیا تھا اور انہوں نے فقط میڈیا کے سامنے پڑھا ہے کہا ہے کہ میں لبنان واپس نہیں لوٹوں گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اپنی اور اپنے خاندان کی جان کا خطرہ ہے ،
انہوں نے مزید کہاکہ سبھی پر یہ بات روشن ہے کہ حریری گرفتار لوگوں میں سے ہیں ، اسی بنیاد پر سید حسن نصرالله نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ حریری کو نظر بند کرنے کا مقصد اسرائیل کے لئے لبنان کے خلاف جنگ کے اسباب فراہم کرنا ہے ۔

النفیس نے مذید کہا کہ آل سعود ہمیشہ سےعہد شکنی میں مشہور ہے اور انہوں نے سعد الحریری کو لبنان اور علاقے میں خودکش بمبار کے طور پر استعمال کرنا چاہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button