شام میں کار بم دھماکہ، 50 جاں بحق اور زخمی

18 نومبر, 2017 08:57

شام میں دیرالزور کے قریبی علاقوں الجفره اورالکونیکو میں کل حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

6:20 شام جولائی 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔