دنیا

سعودی مفتی اعظم کو دورہ اسرائیل کی دعوت

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر «أیوب قراء» نے پیر کو اپنے ٹیوٹر پر شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کو تل ابیب کے دورے کی دعوت دی ہےاسرائیلی وزیر نے آل شیخ کا اسرائیل کی حمایت میں دیے جانے والے فتووں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی افراد نے سعودی مفتی کی اسرائیل کی حمایت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے وہ کسی اسرائیلی مدرسے سے پڑھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سعودی مفتی اعظم نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کو حرام اور حماس کو دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے۔

ان کے اس فتوے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ سعودی مفتی اسرائیلی مدرسے سے پڑھے ہوئے ہیں، اور تعجب یہ ہے کہ سعودی حکومت نے دینی امور کیسے ان کے ہاتھ میں دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button