سعودی عرب میں گرفتار مذہبی اسکالرز ملک بدری جے بعد سوڈان میں نظر بند
سوڈانی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل ’’جنرل محمد عطیٰ المولیٰ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی انٹیلی جنس اور سوڈانی انٹیلی جنس کے اتفاق سے سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے مذہبی اسکالرز میں سے 8 اسکالرز کو سعودی عرب میں ملک بدر کر کے سوڈان میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
جنر الولیٰ کے مطابق ملک بدر ہونے والے اسکالرز میں عوض القرنی، علی العمری، سلمان العودہ اور محمد الہبدان قابل ذکر ہیں جو سعودی عرب میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔
سوڈانی جنرل کے مطابق 8 اسکالرز اس وقت سوڈان میں نظر بند ہیں اور امکان ہے کہ سعودی عرب میں گرفتار مزید افراد کو بھی سوڈان منتقل کیا جائے۔








