دنیا

بلیک واٹر نے سعودی شہزادوں کو گرفتار کیا تھا:اہم انکشاف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اسرائیلی صحافی سائمن آران نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں کچھ روز قبل گرفتار ہونے والے سعودی شہزادوں کو امریکی کمپنی’’بلیک واٹر‘‘ کے عناصر نے گرفتار کیا تھا جن کی خدمات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کرائے پر حاصل کیے ہوئے ہیں۔

سائمن آران کا مزید کہنا تھا کہ بلیک واٹر کا کام صرف شہزادوں کی گرفتاری تک محدود نہیں بلکہ بلیک واٹر کے عناصر ہی گرفتار شہزادوں پر سخت پہرا دے رہے ہیں اور شہزادوں کے تمام تر لوازمات پورے کر رہے ہیں جو اس وقت ریٹز کارلٹن ہوٹل میں قید ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button