شام میں بحران پیدا کرنے کا مقصد علاقے کے ملکوں کو پسماندگی کاشکار بنانا ہے

15 نومبر, 2017 12:12

شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں رجعت پسند اور صیہونی و امریکی اتحاد کامقابلہ اور فلسطینی عوام کی حمایت کے زیرعنوان منعقدہ ایک سمینار کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی خواہش ہے کہ علاقے کے ممالک امریکا کی بالادستی میں بڑے ملکوں کے مالی اداروں کے مفادات کی ہی تکمیل کرتے رہیں۔
بشار اسد کا کہنا تھا کہ شام میں بحران اورجنگ اسی لئے مسلط کی گئی ہے تاکہ علاقے کے ممالک پسماندگی کا شکار اور وہ ترقی و پیشرفت سے محروم رہیں۔
اس بین الاقوامی سمینار میں شام، لبنان، فلسطین، یمن، اردن، مصر، عراق، الجزائر، بحرین اور موریطانیہ کی قومی شخصیات اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

12:44 شام جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔