رواہ شہرمیں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری

15 نومبر, 2017 12:11

عراقی فوج الانبار صوبے میں داعش کے آخری گڑھ ”رواہ” کی طرف نہایت تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز صوبہ الانبار کے علاقے ”رواہ” کی طرف نہایت تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہے ہیں۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز کو عراقی فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے، آپاچی ہیلی کاپٹر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کررہے ہیں۔

رواہ شہر کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملوں کی وجہ سے داعشی دہشت گرد شامی سرحد کی طرف فرار کررہے ہیں۔

11:45 صبح جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔