اسرائیل نے سفارتکاروں کو سعودیہ کی سفارتی معاونت کی ہدایت کردی۔
شیعت نیوز: اسرائیل کہ وزیر اعظم نیتن یاھو نے اپنے مغربی ممالک میں موجود سفارتکاروں کو خفیہ ہدایت جاری کی ہے کہ سعودی عرب کہ لبنان مخالف موقف کی حمایت کہ لیے مغربی ممالک میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ، الجزیرہ ٹی وی کہ مطابق یہ ہدایت انہوں نے خفیہ سفارتی کیبل کہ ذریعہ بھیجی تھیں ۔ قطر کہ ٹی وی چینل الجزیرہ کہ مطابق یہ خفیہ سفارتی کیبل سعودی اور اسرائیل کہ خفیہ تعلقات کو باقاعدہ ثابت کرتی ہے جسکے بارے میں گذشتہ کافی عرصے سے بحث جاری تھی کہ سعودیہ اور اسرائیل نے اپنے خفیہ سفارتی تعلقات باقاعدہ بحال کرلیےہیں ۔ خفیہ سفارتی کیبل جسکو اسرائیل کہ ٹی وی چینل ۱۰ نے گذشتہ ہفتے بیان کیا ہے کا کہنا ہے کہ کیبل میں نتین یاھو نے سفارت کاروں سے کہا ہے کہ وہ ایران اور حزب اللہ کہ خلاف مغرب ممالک میں ماحول سازی کریں کہ خطے میں موجودہ بغاوت کہ ذمہ دار ایران اور حزب اللہ ہیں ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے شام ، عراق اور لیبیا میںہونے والی داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں کہ پیچھے سعودی عرب ، امریکہ ، اسرائیل اور خطے کی عرب ریاستیں ملوث ہیں کہ جنکی سازشوں کہ سبب ۱۲ لاکھ مظلوم مسلمان اپنی جانوں کو گنوا بیٹھے ۔ جبکہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کو لبنان و حزب اللہ پہ حملے کہ لیے کڑوڑوں ڈالرز کی پیشکش کی ہے تاکہ خطے میں اپنی بدترین شکست کہ ذمہ دار حزب اللہ اور ایران سے بدلہ لیا جاسکے لیکن اسرائیلی حزب اللہ کہ ممکنہ شدید ردعمل سے خائف کسی نئے محاذ میں کودنے س سردست احتیاط کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔









