پہلی بار سعودی عرب میں عید میلاد النبی ؐکے موقع پر چھٹی ہوگی
xریاض(مانیٹرنگ ڈیسک):حال ہی میں سعودی عرب میں اچانک سے ملک بھر میں سرکاری و پرائیویٹ سیکٹرز میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر چھٹی کااعلان کیاگیاہےجوکہ سعودی عرب میں پھلی مرتبہ ہورہا ہے ۔سعودی عرب کے طول و عرض میں میلاد النبیؐ کی چھٹی رواں ماہ 30 تاریخ کو بروز جمعہ رات کو ہوگی جس کے بعد جمعہ اور ہفتے کے روز بھی عام تعطیل کے روز ہونگے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عید میلاد النبی ؐکے موقع پر تعطیل کا اعلان نہی کیا جاتا تھا اور اسے ایک عام دن کی طرح منایا جاتاتھا کیوں کہ سعودی علمائے دین نے ہمیشہ سے میلاد النبیؐ کو منانا بدعت قرار دیتے ہوئے اسکی تحریم کی تہی اور سعودی عرب میںمقیم ملکی و غیر ملکیوں کو اس مبارک دن کو منانے سے خبردار کررکھا تھا ۔








