دنیا

میانمارکی فوج نے روہنگیا مسلمان خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ،اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میانمارکی فوج جنسی تشدد کو نسل کشی کے ہتھیارکے طور پر استعمال کررہی ہے، معاملہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں اٹھایا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق میانمار میں ریاستی مظالم سے بچنے کے لئے نقل مکانی کرنے والے روہنگیا خاندانوں میں خواتین کی بڑی تعداد کو میانمار کی فوج نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ جنگوں میں جنسی تشدد کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ پرامیلا پاٹن نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کو 45 دن تک قید میں رکھا گیا اور مسلسل زیادتی کی گئی، کئی کو سرعام برہنہ کیا گیا۔ کئی کے جسم پر بدترین زخموں کے نشان پائے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button