مقبوضہ فلسطین

جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا مشرق وسطی میں امن ناممکن ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک میں اقوام متحدہ کی فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقاتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا 1967 سے پہلے کی حد بندی کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام تک مشرق وسطی میں امن نہیں ہو سکتا۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے مسئلے کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔ ان بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس دارالحکومت کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیرہے، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات قابل مذمت ہیں اور خطے کے دیرپا امن کیلئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلاء ضروری ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزیدکہاکہ قدیم یروشلم کی ہیئت میں تبدیلی کی اسرائیلی کوششیں امن و استحکام کی عالمی کوششوں کیلئے خطرہ ہیں جب کہ متنازعہ علاقے میں اسرائیلی سرگرمیاں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button