اربعین حسینیؑ کے موقع پرکربلا میں ڈھائی کڑوڑ عاشقان کا سب سے بڑا پرا من اجتماع ،

11 نومبر, 2017 15:48

شیعت نیوز:اربعین حسینیؑ کے موقع پر کربلا میں ڈھائی کڑوڑ زائرین کی امام حسین ؑ کے حرم پر حاضری،فضائیں لبیک یاحسین ؑ کی صداؤں سے گونجتی رہیں ۔ یزدی قوتوں پر لرزہ طاری ،اب بھی کڑوڑوں عاشقان امام حسین ؑ دنیا کے گوش و کنار میں مشتاق زیارت۔ نواسہ رسول (ع) سید الشہداء امام حسینؑ کے چہلم (اربعین ) کی مناسبت سے ڈھائی کڑوڑ زائرین کربلا میں بارگاہ حسینیؑ میں حاضر ہوئے ۔ شیعیت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کہ مطابق دنیا جی سب سے بڑی مذہبی تقریب یعنی اربعین امام حسین ؑ کےموقع پہ دنیا گوشہ و کنار سے تقریباً ڈھائی کڑوڑ زائرین امام حسینؑ کربلا پہنچے تھے ، جنھوں نے سید الاحرار (ع) کی بارگاہ میں حاضری دی اور جناب رسول اللہ ﷺ کو انکے نواسہ و خانوادہ کا پرسہ دیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زائرین اما م حسینؑ میں سب سے زیادہ تعداد عراق اور ایرانی زائرین کی تھی جبکہ پاکستان ، ہندوستان ، بحرین ، افغانستان ، کشمیر ، یورپ ، امریکہ ، براعظم افریقہ سمیت دنیا بھر کہ گوشہ و کنار سےبھی بڑی تعداد میں زائرین کربلا پہنچے تھے، جنہوں نے پہلے نجف سے کربلا۸۰ سے زائد کلومیٹر کا سفرعشق ۳  سے ۴ روز میں مکمل کیا اور پھر کربلا پہنچ کر بارگاہ حضرت عباس ؑ میں حاضری دی اورپھر اجازت طلب کرکے سید الشہداء (ع) کی بارگاہ ایزدی میں حاضری کا شرف حاصل کیا ۔ کربلا میں اربعین امام حسین ؑ کے موقع ہونے والادنیا کا یہ کثیر الشرکت پر امن ترین اجتماع ہے جس میں مسلمانوں کہ علاوہ عیسائی ، ھندو ، سکھ ، کمیونسٹ اور دیگر مسالک کہ افراد و مذہبی شخصیات نے شرکت کرتے ہیں اوردرحسینؑ ابنِ علیؑ سے فیض حاصل کرتے ہیں۔ بے شک نواسہ رسولؐامام حسین ؑ کی ذات گرامی قیامت تک اسلام کی زندگی و تبلیغ کا سبب رھے گی ۔ رسول گرامی نے فرمایا تھا ” حسین و منی و انا من الحسین ”  حسین مجھ سےہے اور میں حسین سے ہوں۔
اے حسینؑ ابن علیؑ کل آپؑ کربلا میں تنہا تھے، آج کربلا میں آپکے زائرین کا ایک اژدھام ھےآپکی زیارت کا مشتاق ہیں ۔ سلام یا حسینؑ

6:32 شام جون 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔