دنیا

شامی معاملے کا حل سیاسی ہے:امریکی وزیر دفاع کا اعتراف

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شامی معاملے کا حل سیاسی ہے اور امریکہ نے بھی عسکری حل کو ترک کرتے ہوئے سیاسی حل پر کام شروع کر دیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جیمز میٹس کا مزید کہنا تھا کہ شام کی جنگ کو چھ سال سے بھی زائد عرصہ گزر چکا ہے اور امریکہ اس معاملے کے سیاسی حل پر آمادہ ہیں،خاص طور پر کہ شام میں داعش کی شکست بہت قریب ہو چکی ہے،جیمز میٹس کے بقول آستانہ میں ہونے والی بات چیت اور کاوشوں کو اب جنیوا میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ اقوام متحدہ بھی شام کے معاملات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button