3 ستمبر سے اب تک سعودی جارحیت سے 141 یمنی شہری شہید، 395 زخمی، اکثریت خواتین اور بچوں کی، یمنی وزارت صحت

19 اکتوبر, 2026 09:38

شیعیت نیوز : یمن کی وزارت صحت و ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ 3 ستمبر کو سعودی جارحیت میں شدت آنے سے لے کر 18 اکتوبر تک یمنی شہریوں کے جانی نقصان کی مجموعی تعداد 536 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 141 افراد شہید اور 395 زخمی ہوئے، جبکہ متاثرین میں سب سے بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صعدہ میں شہری کے گھر پر سعودی بمباری سے 7 بچوں سمیت 10 افراد شہید، 23 زخمی، یمنی وزارت صحت

وزارت کے بیان کے مطابق جانی نقصان کی سب سے زیادہ شرح صوبہ تعز میں ریکارڈ کی گئی جو 32.3 فیصد ہے، جبکہ صوبہ صعدہ 22.2 فیصد اور صوبہ الجوف 16 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

یمنی وزارت صحت نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ سعودی دشمن جان بوجھ کر شہری املاک اور خدماتی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بیان میں عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کے استعمال کی بھی نشاندہی کی گئی، جنہوں نے شہریوں کے گھر تباہ کیے اور ایسا بارودی ملبہ چھوڑا ہے جو شہریوں کی جان و سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔

وزارت نے ان کارروائیوں کو جنگی جرائم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوانے اور سعودی رجیم کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدام کرے۔

نہتے یمنی عوام، بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف آل سعود کے یہ جرائم اس حقیقت کو آشکار کرتے ہیں کہ سعودی رجیم اپنی جارحیت کا سارا بوجھ عام شہریوں پر ڈال رہی ہے، جبکہ عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اس سفاکیت کو مزید شہ دے رہی ہے۔

10:37 صبح اکتوبر 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔