رانا ثناءاللہ نے ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کو دوسرے عقوبت خانہ منتقل کردیا۔

09 نومبر, 2017 09:40

شیعت نیوز:بڑھتے ھوئے سیاسی ، عوامی ، عدالتی اور ذرائع ابلاغ دباو کہ سبب رانا ثناء اللہ نے سید ناصر شیرازی ایڈیوکیٹ کو دوسرے ” سیف ھاوس ” منتقل کردیا ھے ۔ ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا کہ ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کہ جنہیں یکم نومبر کی شب لاہور سے ایلیٹ فورس کی وردی میں ملبوس اہلکارُوں نے لاہور سے اغواء کیا تھا انکو گذشتہ شب CTD کہ پرائیویٹ عقوبت خانے سے دوسرے عقوبت خانے منتقل کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ناصر شیرازی کی منتقلی کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تاکہ کسی کو بھی ناصر شیرازی تک دسترس حاصل نہ ہوسکے ۔ جبکہ ناصر شیرازی کہ اہلِ خانہ اور مجلس وحدت مسلمین و دیگر سیاسی جماعتوں کہ دباو کہ بعد دیگر وفاقی ادارے بھی ناصر شیرازی کی رانا ثناءاللہ کی قید سے آزادی کہ لیے متحرک ہوگئے ہیں اور حکومت پنجاب کو ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کا پیغام دے دیا گیا ہے ۔ پنجاب کہ حکمرانوں کی خواہش تھی کہ ناصر شیرازی کو اغواء کراکے ملت جعفریہ اور مقتدر اداروں میں محاذ آرائی شروع کروادے لیکن بروقت مجلس وحدت کی باخبر قیادت نے ناصر شیرازی کہ اغواء کہ اصل کرداروں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور رانا ثناءاللہ کہ ناموں اور سازش کو طشت ازبام کرکے انکے اس ملک دشمن منصوبہ کو ناکام بنادیا ۔ اب یہ عدلیہ اور ملک کہ مقتدر حلقوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ایک بڑی قومی سیاسی جماعت کہ مرکزی رہنماء سید ناصر شیرازی ایڈیوکیٹ کو سعودی وہندوستانی ایجنٹ پنجاب حکومت کی غاصبانہ تحویل سے آزاد کرائیں۔

6:19 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔