عراقی وزیراعظم نے دہشتگردوں کا ہر جگہ حتیٰ شام میں بھی مقابلہ کرنے کا حکم دیا

08 نومبر, 2017 16:16

عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی فورسز کو داعش سے تمام شہروں میں مقابلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سیکورٹی فورسز کو ہر طرح کے دہشتگردانہ خطرے حتیٰ شام کی طرف سے بھی جو خطرات ہیں، سب کا مقابلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنے ہفتہ وار اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: "ہمارے اسلحہ درآمد کرنے کے امکانات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ہم لڑاکا طیاروں کے درآمد کے ذریعے اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

عراق کے وزیراعظم نے یورپ اور خطے کے ممالک کو دہشتگردی کے خطرے سے خبردار کیا اور تاکید کی کہ خطے کے ممالک اس خطرے سے محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کہ عراق سے کسی بھی شہر کو علیحدہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، کے بارے میں کہا کہ سپریم کورٹ کا ریفرنڈم کے حوالے سے فیصلہ تمام علاقوں پر لاگو ہوتا ہے۔

العبادی نے کہا کہ عراقی فورسز کردستان کے تمام متنازعہ علاقوں میں تعینات ہیں۔

عراقی وزیراعظم نےکہا کہ کردستان نے داعش کے داخل ہونے کے بعد کرکوک کا ایک تہائی تیل استعمال کیا ہے۔

انہوں نے اس بیان کہ عراق میں بحرانوں کے سبب کردستان ریفرنڈم نے وسعت پائی، کہا کہ ہم ہرگز شہریوں اور سرکاری فورسز کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

10:18 صبح جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔