پاکستانی سپہ سالار کا دورۂ ایران ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات اور باہمی روابط کے فروغ پر بات چیت

06 نومبر, 2017 09:10

شیعت نیوز:۔ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کی صبح ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری سے تہران میں ملاقات کی جس میں علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی۔اس ملاقات میں انہوں نے دفاعی اور سکیورٹی روابط خاص طور سے صنعتی اور تحقیقاتی شعبوں کےفروغ، مشترکہ مسائل خاص طور سے دونوں ملکوں کی سرحدوں پر دہشت گرد وں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کرنے پر تاکید کی ۔واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے آج صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا باضابطہ استقبال کیا۔

2:14 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔