مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی کفر قدوم اور نعلین میں فلسطینی مظاہرے میں شیلنگ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں نعلین اور کفر قدوم میں اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے خلاف نکالے گئے فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں پر صیہونی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے خلاف صیہونی فوج کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا۔

اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے کئی فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر نکالے گئے ایک جلوس پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر کفر قدوم میں بھی فلسطینی شہریوں نے صیہونی فوج کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے 14 سال سے بند شاہراہ کھولنے کے میں نعرے بازی کی۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول ان فلسطینیوں پر بھی وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button