عراقی وزیراعظم العبادی نے القائم شہر کی آزادی کا اعلان کردیا

04 نومبر, 2017 13:15

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے صوبہ الانبار کے شہر القائم کو مکمل طور پر داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق العہد نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے صوبہ الانبار کے شہر القائم کو داعشی درندہ صفت دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کی نوید سنائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ روز عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے تازہ دم دستے القائم شہر میں داخل ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کی تھی۔

عراقی وزیراعظم نے تاکید کی کہ داعشی دہشتگردوں کے پاس تسلیم ہونے یا مرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے گزشتہ دنوں القائم اور رواہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

9:05 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔