مقبوضہ فلسطین

صیہونی پولیس کی حفاظتی چھتری تلے82 صیہونی قبلہ اوّل میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں صیہونی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ کل جمعرات کو82 صیہونی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ میں جمعرات کو دن کے پہلے حصے میں دسیوں صیہونیوں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button