خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، فتنہ الخوارج کے 11 دہشتگرد ہلاک

03 اکتوبر, 2026 19:12

شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیے گئے، جن میں فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس کامیاب آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ریال خور، شرابی ملاطاہر اشرفی اور اس کے بدنامِ زمانہ بھائی کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

دوسری جانب، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ‘ردالفتنہ 3’ کے تحت فتنہ الہندوستان اور دیگر شرپسند عناصر کے خلاف بلوچستان میں بھی انتہائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں خاران، واشک، گورندر اور ماشکیل میں کی گئی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں نے ماشکیل کے علاقے میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور بزدلانہ کارروائی کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم، سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت جوابی کارروائی کی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ان تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

8:23 شام اکتوبر 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔