غاصب صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصیٰ پر دھاوا، تلمودی رسومات کی ادائیگی اور رقص

28 ستمبر, 2026 14:39

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی آبادکاروں کے انتہا پسند گروہوں نے اپنے نام نہاد یہودی مذہبی تہوار ’’عید عرش‘‘ کے تیسرے روز صبح سویرے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ کے پاکیزہ صحنوں میں تلمودی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز رقص کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تقریباً 1500 صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی فورسز کی سخت سکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا تھا، جس کے ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر میں نہتے فلسطینیوں پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔

محکمہ اوقاف قدس کے مطابق، انتہا پسند آبادکاروں کے گروہ قابض پولیس کی بھاری نفری کی حفاظت میں باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوئے اور باب القطانین و دروازہ حطہ کے اطراف میں اپنی تلمودی رسومات انجام دیں۔ اس کھلی جارحیت کے دوران قابض صیہونی حکام نے مسجد الاقصیٰ کی طرف جانے والے بازار القطانین میں متعدد فلسطینی دکانداروں کو زبردستی اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور کر دیا، جبکہ قدیم شہر میں فلسطینی شہریوں کی آمدورفت پر بھی کڑی پابندیاں عائد رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی نظام ققنوس کی طرح ابھر کر دشمن کی سرزمینوں پر سایہ فگن ہو چکا ہے، رہبر معظم

یہودی مذہبی تہواروں کے دوران مسجد الاقصیٰ پر غاصب آبادکاروں کے دھاووں اور اشتعال انگیزی میں شدت آ جاتی ہے۔ محکمہ اوقاف قدس کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے آغاز سے اگست کے اختتام تک تقریباً 40 ہزار 661 صیہونی آبادکار مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کر چکے ہیں۔ مزید برآں، قابض صیہونی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں کو مسجد الاقصیٰ سے دور رکھنے کے لیے رواں سال ستمبر کے اوائل تک تقریباً 800 ظالمانہ احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

3:28 شام ستمبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔