سمعیہ سمیت سیکڑوں مدارس کی طالبات داعش میں شمولیت کے لئے تیار،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

27 اکتوبر, 2017 00:00

شیعیت نیوز: سیکورٹی اداروں کی تحویل میں موجود دہشت گرد خلیل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے ایک مدرسے کی معلمہ سمیعہ داعش میں شمولیت کے لئے تیار ہے ، خاتون سے اس کا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا تھا جبکہ دہشت گردکی گرفتاری کے بعد خاتون نے اپنی تمام آئی ڈیز بند کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کے مدرسے کی معلمہ کی تلاش میں ہے جس کی اطلاعات گرفتار دہشت گرد خلیل الرحمان نے دی تھیں، خلیل الرحمان کو ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے گرفتار کیا تھا جو داعش میں بھرتی کے لئے لوگوں کی آن لائن ذہن سازی کرتا تھا۔

خلیل الرحمن نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ سمیعہ نے آن لائن رابطے میں داعش میں شمولیت اور خراسان جانے سے متعلق بتایا تھا۔ تاہم تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمن کی گرفتاری کے بعد سے سمیعہ نے تمام آئی ڈیز بند کر دی ہیں جبکہ سمیعہ کے سعودی عرب جانے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دہشت گرد نے دوران تحقیق بتایا کہ داعش ایسے افراد کو شناخت اور لوکیشن چھپانے کی آن لائن تکنیکی تربیت دیتی ہے۔ تربیت میں وی پی این اور اوربوٹ براوزر استعمال کیے جاتے ہیں۔

 

4:44 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔