دشمن نے نئی جارحیت کی تو حیران کن ٹیکنالوجی سے جواب دیں گے، میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی
میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے دشمنوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی جانب سے کوئی نئی حماقت یا جارحیت کی گئی تو ایران کی مسلح افواج نئی اور حیران کن دفاعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے منہ توڑ جواب دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم سندھ کی صوبائی کابینہ کا آنلائن اہم اجلاس
تفصیلات کے مطابق، میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے اپنے ایک اہم بیان میں واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور بالخصوص سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے زمینی، فضائی، فضائی دفاع اور بحری شعبوں میں بے مثال اور نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج اس وقت جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجیز استعمال کر رہی ہیں، جن میں سے بعض کو پہلے ہی میدانِ جنگ میں کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے، جبکہ دیگر خفیہ اور جدید ٹیکنالوجیز کو وقت آنے پر مستقبل کی کارروائیوں میں بروئے کار لایا جائے گا۔







