ٹرمپ کے فتح کے دعوے خیالی تصورات سے آگے نکل چکے ہیں، میجر جنرل محسن رضائی

03 اکتوبر, 2026 09:53

شیعیت نیوز : ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فتح کے کھوکھلے دعووں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے دعوے اب خیالی تصورات سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پے درپے ناکامیوں کے باوجود امریکی تاریخ کا بدترین صدر صرف باتیں کیے جا رہا ہے اور اب اس کی باتیں اس کے اپنے خیالات سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی خیالی دنیا میں ہر روز کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، لیکن زمینی حقیقت ایران کے عوام، اس کی بے مثال فوجی اور میزائل طاقت کے مطابق تشکیل پا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن نے نئی جارحیت کی تو حیران کن ٹیکنالوجی سے جواب دیں گے، میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی

رضائی کا یہ دو ٹوک بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ امریکا، ایران کے خلاف جنگ جیت چکا ہے یا فتح کے بالکل قریب ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ اب تک کم از کم 100 مرتبہ فتح کے ایسے دعوے کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود وہ ایران کو ختم کرنے کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے مقاصد تاحال حاصل نہیں ہو سکے۔ جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دھمکی دی کہ ایران کو ان کے بقول ایک انتہائی منصفانہ معاہدہ قبول کرنا ہوگا، بصورت دیگر اس کا وجود ختم ہو جائے گا۔

ٹرمپ کی یہ تازہ دھمکی دراصل گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دی گئی اس سخت دھمکی کی بازگشت تھی، جہاں امن کی بات کی جاتی ہے مگر انہوں نے عالمی رہنماؤں کے سامنے کہا تھا کہ انہیں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے یا اسے تباہ کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے ان جنگی عزائم کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے کشیدگی کے خاتمے کے لیے قطری ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو پیش کیا گیا ایک امن منصوبہ بھی مسترد کر دیا تھا۔

10:58 صبح اکتوبر 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔