ایران کا پاکستانی زائرین کیلئے ویزا حصول سےمتعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردیا

20 اکتوبر, 2017 00:00

شیعیت نیوز: ایران نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے حصول سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت جمہوری اسلامی ایران نے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور پاکستانی شہریوں کی آمدو رفت کو آسان بنانے کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے لہٰذا اب تمام پاکستانی شہری ایران کے ویزا کے حصول کے لیے کسی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں۔

Removal_of_Medical_Certificate-1.jpg

10:01 صبح جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔