ایرانی قوم کی استقامت اور نئے رہبر کا انتخاب اقوامِ عالم کے لیے اہم سبق ہے، علامہ مقصود ڈومکی

27 ستمبر, 2026 18:59

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ مشکل حالات میں جس صبر، استقامت اور شجاعت کے ساتھ امریکی و اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا، وہ اقوام عالم کے لیے ایک اہم سبق ہے۔ جامعہ خاتم النبیینؐ میں زیارات مقدسہ سے واپسی پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بعد مجلس خبرگان کی جانب سے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو رہبرِ انقلابِ اسلامی منتخب کرنا اور قوم کا اپنی قیادت کے ساتھ وفاداری کا اظہار ایک بے مثال عمل ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کرنے اور پھولوں کے ہار پہنانے والوں میں آل ڈومکی اتحاد، ایم ڈبلیو ایم اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما بشمول حاجی شاھمراد خان ڈومکی، منصب علی ڈومکی، علامہ سیف علی ڈومکی، اللہ بخش سجادی، سید وسیم شاہ اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے واضح کیا کہ امریکہ، غاصب اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کا انقلابِ اسلامی کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈا شہدائے مقاومت، بالخصوص شہید سید علی خامنہ ای، شہید سید حسن نصراللہ، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحییٰ سنوار کے پاکیزہ خون اور بے مثال قربانیوں سے خاک میں مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت امریکی دباؤ ٹھکرا کر ایران سے پٹرول درآمد کرے، فضائی پابندیاں قابل مذمت، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے 8 ستمبر 2026 کو ایران کے فضائی شعبے اور 36 اہداف پر لگنے والی یکطرفہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی دباؤ اور غلامی کی پالیسیوں سے نکل کر آزاد خارجہ پالیسی اپنائیں اور برادر ملک ایران کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطین، لبنان، اور یمن کے مظلوموں کے لیے متحد ہونا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر مؤثر اور باوقار کردار ادا کیا جا سکے۔

7:48 شام ستمبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔