انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی لاہور کے زیرِ اہتمام جدید حسینیہ آڈیٹوریم کا شاندار افتتاح

29 ستمبر, 2026 08:01

شیعیت نیوز : انجمنِ حسینیہ خواجگان نارووالی لاہور کے زیرِ اہتمام قومی مرکز خواجگان شاہ جمال فیز 2 میں جدید سہولیات سے آراستہ ‘حسینیہ آڈیٹوریم’ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ہے۔ 27 ستمبر 2026ء کو منعقد ہونے والی اس پروقار افتتاحی تقریب میں انجمن کے عہدیداران، جید علماء کرام، معززینِ قوم، سماجی و فکری شخصیات اور اس عظیم منصوبے کی تکمیل میں بھرپور مالی و عملی تعاون کرنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انجمنِ حسینیہ خواجگان کے صدر الحاج محمد باقر جاوا نے کہا کہ حسینیہ آڈیٹوریم کا مقصد محض ایک عمارت کا قیام نہیں بلکہ نوجوان نسل کی علمی، دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی مرکز کے یہ فلاحی و تربیتی منصوبے ’’روشن مستقبل کی طرف ایک قدم اور‘‘ کے خواب کو عملی شکل دیں گے اور انجمن ایسے باشعور حسینی معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے جو ظہورِ امام مہدی (عج) کی تمہید میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ ابوظہبی، عرب غداروں سے ملاقات

تقریب سے خانۂ فرہنگِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل آغائے اصغر مسعودی نے بھی خطاب کیا اور خواجگان برادری کو اس شاندار اور جدید مرکز کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر علامہ سید علی رضا نقوی، فرمان نجفی اور علامہ افضل حیدری نے بھی خطاب کیا اور خواجگان برادری کے جذبہ خدمتِ خلق کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر آڈیٹوریم کی تعمیر و تکمیل میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

8:28 صبح ستمبر 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔